لاہور( این این آئی)شاہکار ڈرامہ سیریل ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کے ہدایتکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے جو اسکرپٹ تحریر کیا اس میں سے ایک نقطے کو بھی تبدیل نہیں کیا جا سکا، ڈرامے میں سب سے پہلے عدنان صدیقی کو کاسٹ کیا گیا او ر اس کے باقی کاسٹ کا چنائو ہوا۔ ایک انٹر ویو میں ندیم بیگ نے کہا کہ ڈرامہ سیریل میں ہر کردار کو ایسی مقبولیت ملی ہے
جس کی کوئی مثال موجود نہیں اور سب نے ہی اپنا کام بہترین طریقے سے سر انجام دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے ایسا اسکرپٹ لکھا جس میں ایک نقطے کی بھی تبدیلی نہیں کی جا سکی اوربالکل اس کے مطابق ڈرامے کی ڈائریکشن دی گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عائزہ خان نے انتہائی متوازن کردارنبھایا ہے حالانکہ دیکھا جائے تو ان کا کردار منفی تھا لیکن ان کے کردارکو بھی بہت پسند کیا گیا ہے ۔