لاہور( این این آئی) کامیڈین اداکار امان اللہ خان کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر امان اللہ کی صحت کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امان اللہ بیمار ضرور ہیں لیکن تشویشناک
حالت کی خبریں جھوٹی خبریں پھیلانا ہمارے لئے تکلیف کا باعث ہیں۔ صاحبزادے ٹیپو امان اللہ اور بیٹی زرغون امان اللہ نے کہا کہ لیجنڈ فنکاروں کا سوشل میڈیا پر مذاق نہ بنائیں، والد ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹر وں کی دیکھ بھال سے انکی صحت میں بہتری آرہی ہے ۔جھوٹی او رمن گھڑٹ خبروں کی وجہ سے پوری فیملی پریشان ہے ۔