اسلام آباد(آن لائن) معروف اداکارہ ایشال فیاض نے ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے مصنف خلیل الرحمن قمر کے ساتھ شادی سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر جاری کردہ وڈیو میں بتایا کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، خلیل الرحمان قمر کیساتھ میرا تعلق ایک
اداکار اور ہدایتکار کا ہے ، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ میں ڈراموں اور فلموں میں کام کر رہی ہوں جب شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو مداحوں کو بتا دوںگی۔ ایشال نے کہا کہ ابھی میرا شادی کے حوالے سے کوئی منصوبہ نہیں ، میں صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہوں۔