ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملالہ کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’گل مکئی‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

datetime 11  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی  (این این آئی) دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’گل مکئی‘ پر 2017 سے کام جاری ہے اور اب آخر کار اس کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔فلم رواں سال 31 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم کے پہلے ٹریلر میں ملالہ کی ابتدائی زندگی کے دنوں اور افغانستان و پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں طالبان کی جنگ کو دکھایا گیا۔ٹریلر کا آغاز ملالہ کے کردار کی آواز سے ہوا جو اپنا تعارف کرواتی ہیں جبکہ اپنے خاندان سے اپنے تعلق پر روشنی ڈالتی ہیں۔ٹریلر میں ملالہ اپنے والد سے سوال کرتی نظر آئیں کہ ’طالبانوں کی سکولوں سے کیا دشمنی ہے؟‘جبکہ کسی نے یہ بھی کہا کہ ’پاکستان کی پریشان حال عوام کو ایک آواز مل گئی اور ہم کو ہماری گل مکئی‘۔’گل مکئی‘ کو بھارتی فلم پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بنایا گیا ہے، اس کی ہدایات ایوارڈ یافتہ ایرانی نژاد ہدایت کار امجد خان نے دی ہیں۔’گل مکئی‘ میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کردار نوجوان بھارتی اداکارہ ریم شیخ ادا کرتی دکھائی دیں گی۔فلم میں ملالہ یوسف زئی کی والدہ کا کردار اداکارہ دیویا دتا کرتی دکھائی دیں گی۔فلم میں عطل کلکرنی نوبل انعام یافتہ ملالہ کے والد کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔‎

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…