رابی پیرزادہ کا خود پرتنقید کرنے والوں کو بھرپور جواب

11  جنوری‬‮  2020

کراچی (این این آئی) سابق گلوکارہ سابق رابی پیرزادہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو ویڈیو کو ذریعے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ اللہ کی برکت آپ کی باتوں اور ظرف سے بہت بڑی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شوبز چھوڑ کر دین کی راہ اپنانے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ آج کل اپنا وقت قرآنی آیات کو

خوشنما طریقے سے لکھنے یعنی کیلی گرافی کرنے میں گزاررہی ہیں اور اکثرسوشل میڈیا پراپنی خطاطی کی تصاویراور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔چند روز قبل رابی پیرزادہ نے کیلی گرافی کرتے ہوئے ویڈیوسوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس کے ساتھ اپنی کیلی گرافی کے آرٹ کی نمائش کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا ’جب اللہ کے راستے پر چلتے ہیں تو اللہ خود راستہ دکھاتا ہے، رابی کی کیلی گرافی کی نمائش جلد ہی ہوگی انشااللہ۔‘‘رابی پیرزادہ کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد جہاں بہت سے لوگوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور انہیں لگن سے کام کرنے کی دعائیں دیں۔ وہیں کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ نمودونمائش کرنا بندکرو۔ ایک شخص نے کہا رابی چپکے سے رب کو راضی کرو دنیا کو کوئی راضی نہیں کرپایا آج تک۔رابی پیرزادہ نے اپنی کیلیگرافی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے دو ویڈیوز شیئر کی اور کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ رابی نہیں ہے وہ یہ جان لیں اللہ کی برکت آپ کی باتوں اور ظرف سے بہت بڑی ہے۔ اگر اللہ شیر، سانپ اور موذی جانوروں سے دوستی کراسکتا ہے تو ہنر دینا اس کیلئے کیا مشکل ہے۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…