ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

کمزور دل افراد ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی اگلی قسط دل تھام کر دیکھیں

datetime 9  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے مصنف خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ کمزور دل افراد ڈرامے کی اگلی قسط دل تھام کر دیکھیں۔پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی کے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے مقبولیت کی ان بلندیوں کو چھوا ہے جو کبھی پی ٹی وی کے ڈراموں کو حاصل تھی۔

یہ ڈرامہ نہ صرف فنکاروں کی بہترین اداکاری کی وجہ سے بلکہ اپنے جاندار مکالموں کی وجہ سے بھی شائقین کے دل میں اتر گیا۔ڈرامے کی مقبولیت کا یہ عالم یہ ہے کہ ہر ہفتے کی رات ڈرامے کی قسط نشر ہوتے ہی یہ ڈرامہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگتا ہے اور اب ’’میرے پاس تم ہو‘‘ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اگلے ہفتے ڈرامے کی سیکنڈ لاسٹ قسط پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے لوگوں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمزور دل افراد ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی اگلی قسط دل تھام کر دیکھیں۔خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں ڈرامے سے متعلق اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حالانکہ یہ ڈرامہ ختم ہونے جارہا ہے لیکن یہ لوگوں کے دلوں میں رہ جائے گا کیونکہ یہ میرے دل میں رہتا ہے۔خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ مجھے کبھی کسی پر ترس نہیں آتا لیکن خدا کی قسم عورت کے ہاتھوں برباد ہوئے مرد پر میں ترس کھاتا ہوں۔ انہوں نے کہا جب میں نے یہ ڈرامہ لکھنے کا ارادہ کیا تو خودبخود میرے ذہن میں مکالمے اترنا شروع ہوگئے اور میں انہیں سنبھالتا گیا اورلکھتا گیا۔انہوں نے کہا یاد رکھیں خدا نے میرے قلم سے وہ چیز آپ کے پاس بھیج دی جو بہت ساری عورتوں کو سنبھلنے کا موقع دے گی۔

بہت سارے مردوں کو یہ سوچنے کا موقع دے گی کہ ایسی عورتوں کے منہ پر تھپڑ مارنے کی ضرورت نہیں وہ بدقسمت تو اپنے منہ پر خود تھپڑ مارچکی۔ بس انہیں دعا دیجئے اور رخصت کیجئے اور کہیے آپ ہمارے نہیں جناب تو ہم بھی آپ کے نہیں۔خلیل الرحمان قمر نے ڈرامے کی اگلی قسط کے حوالے سے کہا کہ اب کی بار جو قسط نشر ہوگی وہ 60 سے 65 منٹ کی ہوگی اور میں سب سے درخواست کروں گا کہ اس دن ذرا دل تھام کر بیٹھئے گا جو کمزوردل حضرات ہیں ان سے میری بہت گزارش ہے کہ اپنے دوائیاں پاس لے کر بیٹھیں کیونکہ دیکھے بغیر تو ان سے رہا نہیں جائے گا اور میں مذاق نہیں کررہا۔ تاہم میں عورتوں کو ایسی کوئی نصیحت نہیں کروں گا کیونکہ خواتین کمزور دل نہیں ہوتیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…