رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، جانتے ہیں انہوں نے نئے سال کے موقعے پر کیا ارادہ کر لیا ؟ رابی پیرزادہ قرآن پاک کی کونسی آیات کو اردو ترجمے کیساتھ پڑھ اور سمجھ رہی ہیں؟جانئے

5  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی)سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے انسٹا گرام پر عالم دین سے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کی ویڈیو جاری کر دی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رابی پیرزادہ عالم دین کے ساتھ بیٹھ کر قرآن پاک کی تلاوت اور اس کا ترجمہ پڑھ رہی ہیں۔ویڈیو میں رابی پیرزادہ کو

اسکارف میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ مختصر ویڈیو میں نہ صرف قرآن پاک کی چند آیات کی تلاوت کرتی دکھائی دیتی ہیں بلکہ وہ ان کا ترجمہ بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔رابی پیرزادہ نے مذکورہ ویڈیو میں اس بات کی بھی وضاحت کی کہ وہ گزشتہ کئی دن سے سوشل میڈیا پر اسلامی تعلیمات کے حوالے سے ویڈیوز جاری کر رہی ہیں اور اب وہ نئے سال میں باقاعدہ طور پر اسلامی تعلیمات کی ترویج کرتی دکھائی دیں گی۔انہوں نے اپنی ویڈیو میں دیگر مذاہب کا احترام کرنے کا درس بھی دیا اور اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ اب وہ نئے سال میں دین اسلام کی تعلیمات کا درس دیتی دکھائیں دیں گی۔رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر ترجمے کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیوز شیئر کرتی رہیں گی اور وہ چھوٹی سی بات کے سلسلے تحت اسلامی تعلیمات کی ویڈیوز شیئر کرتی رہیں گی۔سابق اداکارہ کی جانب سے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے آغاز میں پر کئی لوگوں نے ان کی تعریف کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔‎

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…