لاہور (این این آئی) پاکستان کی نامور اور خوبرو اداکاہ عائزہ خان کا شمار اس وقت پاکستان کی کامیاب اور بہترین اداکاراؤں میں کیا جارہا ہے جس کی وجہ ان کا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ ہے۔جیسے جیسے اس ڈرامے کی نئی قسط سامنے آئی ویسے ویسے عائزہ کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور مداح چاہتے ہیں کہ عائزہ خان اس ڈرامے کے اختتام کے بعد فوری ہی کسی دوسرے ڈرامے کو سائن کرلیں۔
عائزہ خان اس وقت ’تھوڑا سا حق‘نامی ڈرامے میں بھی کام کررہی ہیں۔تاہم اب اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کسی کاغذ پر دستخط کررہی ہیں۔اداکارہ نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ’ دستخط کرلئے، کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں؟‘۔عائزہ کے اس سوال کے بعد مداحوں نے خود سے اندازے لگانا شروع کردیئے۔کسی نے لکھا کہ عائزہ نے نئے گھر کے پیپرز سائن کردیئے۔ان کے مطابق اداکارہ نے اپنا نیا پروجیکٹ سائن کرلیاجبکہ کسی نے یہ بھی لکھا کہ عائزہ نے فلم سائن کرلی ہے۔