پاکستانی وہ شخصیت جو امریکہ میں پاکستان کی آواز بن گیا

3  جنوری‬‮  2020

کراچی (این این آئی)امریکا کی مختلف ریاستوں میں پاکستانی میوزک کی بہت ڈیمانڈ ہے۔ 30 برس سے کنسرٹس میں اپنی آواز کا جادو جگا رہا ہوں، امریکا میں پاکستان کی آواز بن گیا ہوں۔ان خیالات کا اظہار پاکستانی نژاد امریکی سنگر فیصل اختر نے پاکستان آمد پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے گائے ہوئے گیتوں نے امریکا میں دھوم مچا رکھی ہے۔ الوداع، جدا میرے وہ گانے ہیں جو بے حد مقبول ہوئے۔ ایک نیا البم ’ریوائیول‘‘ کے نام سے ریلیز کرنے کراچی آیا ہوں۔ اس سلسلے میں تعارفی تقریب ہفتے کو ہورہی ہے۔فیصل اختر نے بتایا کہ میرا یہ البم مداحوں کے لیے نئے سال کا تحفہ ثابت ہوگا۔ اس رومانٹک البم میں چار گیت شامل ہیں، جن کی ویڈیو کراچی کی دلکش لوکیشن پر شوٹ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان آتا ہوں، بہت سارا پیار اور ڈھیروں خوشیاں سمیٹ کر لے جاتا ہوں۔ مہدی حسن، استاد راحت فتح علی خان، جنون گروپ، جنید جمشید اور استاد نصرت فتح علی خان کے گانوں کا عاشق ہوں۔ایک سوال کے جواب میں گلوکار فیصل اختر نے بتایا کہ میں نے ایک امریکی لڑکی سے شادی کی۔ وہ بھی پاکستانی گیت شوق سے گاتی ہیں۔جب بھی کوئی پاکستانی فلم امریکا میں ریلیز کی جاتی ہے تو ہم نہ صرف اسے شوق سے دیکھتے ہیں بلکہ بھرپور سپورٹ بھی کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ڈراموں کو امریکا میں بے حد پسندیدگی سے دیکھا جاتا ہے۔ ہمایوں سعید، دانش تیمور، فیصل قریشی اور فیروز خان کے ڈرامے شوق سے دیکھے جاتے ہیں، ماہرہ خان، مہوش حیات اور صبا قمر کو بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…