والد صاحب سے ویڈیو پیغام کس نے اور کیوں ریکارڈ کروایا،حریم شاہ کا والد کے ویڈیو بیان پر ردعمل آگیا

3  جنوری‬‮  2020

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹاک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے والد کے ویڈیو پیغام پر رد عمل دے دیا، انہوں نے اپنے خاندان کے لیے پاک فوج سے سیکیورٹی کا مطالبہ کردیا۔جنگ اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ویڈیو پیغام میں حریم شاہ کے والد کا کہنا تھاکہ حریم شاہ کی حرکات پر انہیں

اور ان کے خاندان کو شدید صدمہ ہے۔میرے رشتہ داروں کو حریم کی وجہ سے جو اذیت پہنچی اس پر وہ شرمندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ،اسی لئے انہوں نے حریم شاہ کو بھی مذہبی تعلیم دلائی،حریم کے طرز زندگی پر وہ اس کے اساتذہ سے بھی شرمندہ ہیں۔اپنے گیارہ منٹ کے ویڈیو پیغام میں زوار حسین شاہ نے بھیگی آنکھوں کے ساتھ کہا کہ ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ وہ اپنے خاندان کو حریم کی وجہ سے پہنچنے والے صدمے پر معذرت کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا۔صرف ایک بار مجھ سے میرے والد ناراض ہوئے اگرچہ میری بڑی اماں نے میری ان سے صلح کروادی لیکن شاید مجھے ان کی بددعا لگ گئی‘۔انہوں نے کہا اس کے بعد انہوں نے بہت اذیتیں سہیں لیکن یہ شاید سب سے بڑی ہے۔انہوں نے کہا ان کو اپنی نہیں اس بات کی زیادہ فکر ہے کہ ان کے قرابت داروں کو دکھ ہوا اور اس سب سے ہمارے ملکی وقار کو جو نقصان پہنچااس پر میں سب سے زیادہ دکھی ہوں۔اس پیغام کے بعد مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شا ہ نے کہا کہ والد صاحب سے وڈیو پیغام کس نے اور کیوں ریکارڈ کروایا جلد بتاؤں گی۔پاک فوج اور چیف جسٹس سے اپیل کرتی ہوں میری فیملی کو سکیورٹی فراہم کی جائے انہیں ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…