اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرو یو میں دعویٰ کیاکہ شیخ رشید کے ساتھ فیملی تعلق ہے،ٹک سٹار کا کہنا تھا کہ شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں، انھوں نے میری دوست کے ساتھ نکاح کیا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو
انٹر ویو دیتے ہوئے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں، کیونکہ انھوں نے میری دوست کے ساتھ نکاح متعہ کر رکھا ہے۔نیوز کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ شیخ صاحب نے نکاح کیا ہوا ہے اور اس نکاح میں میری کیا غلطی ہے ؟میں نے تو نہیں کہا تھا کہ لڑکی کے ساتھ کچھ کریں ،لڑکی مجھے کہتی ہے کہ میں تمہاری دوست ہوں ،تمہاری وجہ سے شیخ صاحب سے ملی تھی ۔رپورٹر نے سوال کیا کہ کونسی لڑکی ہے؟جس پر حریم نے کہا وہ شیخ صاحب کو بہت اچھی طرح پتہ ہے ،شیخ صاحب نے مجھے بتا یا تھاکہ انہوں نے نکاح متعہ کیا ہے ،میں اس بات کی گواہ ہوں ،شیخ صاحب نے میرے سامنے یہ بات کی تھی ۔حریم شاہ نےٹوئٹر پر لوگوں سے سوال کیا کہ کیا اسلام میں نکاح متعہ جائز ہے ؟یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے کی پہلے ایک مبینہ آڈیو، ویڈیو بھی لیک ہوئی تھی ۔