اسلام آباد( آن لائن ) ادکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میری شادی کی خبریں جھوٹی ہیں پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ، بعض عناصر ایک پروپیگنڈا کے تحت ان کے خلاف میڈیا میں خبریں پھیلاکر ان کی شہرت اور عزت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور ان کی شادی کی جھوٹی خبر بھی اسی پروپیگنڈا کا حصہ ہے۔
شادی کی خبریں پھیلانے پراپنے ردعمل میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت محنت سے انڈسٹری میں مقام بنایا ہے اور وہ ابھی تک انڈسٹری میں محنت کر رہی ہیں اور ان کا پورا کیریئر ان کے مداحوں کے سامنے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ میں اس طرح کے افواہی بیانات نہیں دیتی۔انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے شادی کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی وہ ا?ئندہ سال شادی کرنے جا رہی ہیں یہ صرف افواہیں ہیں۔شادی سے متعلق جھوٹی خبر پر مزید بات کرتے ہوئے ریشم کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کا علم نہیں ہے۔ریشم نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ ان کے حوالے سے کس طرح یہ چہ مگوئیاں بنتی ہیں اور کس طرح ان کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے نہ تو کسی کو ذاتی طور پر کچھ کہا ہے اور نہ ہی انہوں نے کسی عوامی پلیٹ فارم پر اپنی شادی کے حوالے سے کوئی بات کہی ہے۔