شہروزاور سائرہ کے درمیان طلاق کی خبریں ،بہروز سبزواری نے بیٹے کی طلاق  سے متعلق انتہائی اہم اعلان کر دیا

30  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن )شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کے درمیان علیحدگی کی خبریں کئی روز سے سامنے آرہی ہیں البتہ دونوں اداکاروں نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔جہاں سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کی طلاق کی افواہیں سامنے آرہی ہیں وہیں

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دونوں اداکاروں میں ماڈل صدف کنول کی وجہ سے علیحدگی ہوئی ہے۔کچھ صارفین نے یہ بھی دعوی کیا کہ یہ دونوں اداکار گزشتہ 6 ماہ سے ایک ساتھ نہیں رہ رہے۔البتہ اب اداکار شہروز سبزواری کے والد نامور اداکار بہروز سبزواری نے ان دونوں کی طلاق کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے اور سائرہ کے درمیان طلاق کی خبریں جھوٹی اور بیبنیاد ہیں۔بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی گھر نہیں جہاں جھگڑا نہ ہوتا ہو اور ان دونوں کے درمیان بھی معمولی ناراضی ہے اور امید ہے کہ یہ جلد ختم ہوجائے گی۔معروف اداکار نے یہ بھی واضح کیا کہ سائرہ کے والد کی طبعیت کچھ دنوں سے ٹھیک نہیں اور یہی وجہ ہے کہ سائرہ ان کے پاس رہ رہی ہیں۔سائرہ اور شہروز کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز دونوں اداکار اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ویسے تو سائرہ اور شہروز اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر اکٹھے تصاویر اور ویڈیوز بھی لگاتے ہیں البتہ دونوں نے رواں سال جون میں آخری بار انسٹاگرام پر ایک ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔ان کی جوڑی کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول اور خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے اور دونوں کو ہر بار ایک ساتھ دیکھا گیا، تاہم گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انہیں کسی بھی پارٹی میں ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…