معروف نوجوان اداکار نے خودکشی کر لی،میرے اثاثے کس میں تقسیم کر دیئے جائیں گے ،خودکشی سے قبل آخر وصیت بھی لکھ دی

27  دسمبر‬‮  2019

نئی دہلی( آن لائن )معروف نوجوان بھارتی اداکار نے خود کشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکار کشال پنجابی کو 26 دسمبر کو ممبئی میں رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوشال گزشتہ شب گیارہ بجے اپنی رہائش گاہ پر پنکھے سے لٹکا ہوا ملا تھا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔بتایا گیا کہ کوشال پنجابی کے والدین بیٹے کو فون کالز کرتے رہے

لیکن اس نے فون نہیں اٹھایا،جس کے بعد کوشال کے گھر جانے پر بھی دروازہ نہیں کھولا گیا۔جب والدین کوشال پنجابی کی رہائش گاہ کے اندر گئے تو بیٹے کو پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوشال کے گھر سے ایک ڈیڑھ صفحے کا نوٹ بھی ملا ہے۔جس میں کوشال نے لکھا تھا کہ ” میری موت کے لئے کسی کو بھی قصوروار نہ ٹھہرایا جائے”۔کوشال نے نوٹ پر مزید لکھا کہ “میرے اثاثوں کا 50 فیصد میرے والدین ، بہن میں برابر تقسیم کر دیا جائے اور 50 فیصد میرے تین سالہ بیٹے کو دیا جائے۔پولیس نے کوشال پنجابی کی اچانک خودکشی کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔خیال رہے کہ کوشال کی عمر 37 سال تھی اور وہ اپنے اہلخانہ سے الگ رہائش پذیر تھا۔کوشال کی اچانک موت نے سب کو حیران کردیا ہے۔کوشال کے قریبی ساتھی اداکاروں نے بھی اس پر اظہارِ افسوس کیا۔خیال رہے کہ اداکاروں میں خودکشی کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے۔نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد ڈپریشن سمیت کئی وجوہات کی وجہ سے خودکشی کر چکے ہیں۔جب کہ یہ رحجان ہالی وڈ میں بھی پایا جا رہا ہے۔رواں سال ہی ہالی وڈ اداکار ایزاک کیپی نے خودکشی کر لی، ان کی عمر 42 برس تھی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…