جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نےایسی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی کہ بھارتی شہری سیخ پا ہو گئے ، زخموں پر نمک چھڑک دیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2019 |

نئی دہلی( آن لائن )بھارت میں پیاز کی قیمتیں ان دنوں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ شہری پیاز مہنگے ہونے پر پہلے ہی بہت پریشان تھے کہ اب اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے مزید ان کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حالیہ دو ہفتوں سے بھارتی شہری سوشل میڈیا پر پیاز کی

بڑھتی قیمتوں پر شور مچا رہے تھے۔ابھی یہ شور کچھ دھیما ہوا ہی تھا کہ ٹوئنکل کھنہ نے پیاز سے بنے جھمکوں کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جس پر شہریوں کا واویلا پہلے سے بھی بڑھ گیا ہے۔ٹوئنکل کھنہ نے اس تصویر کے ساتھ اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میرے شوہر (اکشے کمار)کپل شرما شو سے واپس آئے اور کہنے لگے کہ وہاں وہ لوگ کرینہ کپور کو یہ دکھا رہے تھے۔ میرے خیال میں وہ ان جھمکوں سے کچھ زیادہ متاثر نہیں ہوئی لیکن میں جانتا ہوں کہ تم انہیں پا کر خوش ہو جا گی چنانچہ میں یہ تمہارے لیے لے آیا۔ٹوئنکل کی اس ٹویٹ پر پیاز کی قیمتوں کے ستائے شہری اپنے دکھ کا اظہار کرنے لگے۔ نرملا پیرٹل نامی لڑکی نے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ انہیں دیکھ کر آپ کی آنکھوں میں آنسو نہیں آئی پوجا آنند نے کہا کہ بہت مہنگا تحفہ دیا ہے اکشے نے آپ کو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…