بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

منشا پاشاکی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پروائرل شادی کس کیساتھ ہونیوالی ہیں ؟ دولہا کونسی سماجی شخصیت ہے؟

datetime 21  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) سوشل میڈیا پر اداکارہ منشا پاشا اور سماجی کارکن جبران ناصر کی 22 دسمبر کو منگنی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے جہاں اپنی شادی کا اعلان کرکے مداحوں کوحیران کیا وہیں اب ایک اور جوڑا اپنے رشتے کو ایک قدم آگے بڑھانے جارہا ہے۔فلم’’لال کبوتر‘‘ اور ڈراماسیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ منشا پاشا اورسماجی وسیاسی کارکن جبران ناصرکی منگنی کا کارڈ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے

جس کے مطابق دونوں 22 دسمبر 2019 کو منگنی کریں گے۔اداکارہ منشا پاشا اورجبران ناصر کی گزشتہ برس فائزہ سلیم کی مہندی کے دوران ڈانس کرنے کی ویڈیووائرل ہوئی تھی اورسوشل میڈیا پردونوں کی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا تاہم منشا پاشا یا جبران ناصرکی جانب سے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی گئی، اور اب دونوں کی منگنی کا کارڈ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین جبران ناصر اور منشا پاشا کی منگنی کی خبرسن کر بے حد خوش ہیں اور دونوں کو نئی زندگی کی دعائیں دے رہے ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…