اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

ماہرہ خان کو ’’دو ٹکے کی عورت ‘‘  قرار دیدیا ، یہ الفاظ کس  خاتون نے  کہے ؟ پاکستانی اداکارہ نے خاتون کو کرار ا جواب دیتے ہوئے کیا کہا ؟  

datetime 20  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے انہیں ’’دو ٹکے کی عورت‘‘ کہنے والی خاتون صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس خاتون کو بہترین تعلیم اور تربیت کی ضرورت ہے۔مومل نامی ٹوئٹر صارف نے ماہرہ خان کے لیے انتہائی نازیبا زبان اور الفاظ استعمال کرتے ہوئے

ان پر نامناسب الزامات لگائے اور کہا کہ  آپ جیسی ’’دوٹکے کی عورت‘‘ کی معاشرے میں کوئی حیثیت نہیں۔ماہرہ خان اکثر خود پر ہونے والی تنقید کا جواب نہیں دیتیں تاہم اس بار ماہرہ خان نے خاتون صارف کو ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا آپ کی ذہنیت آپ کے لفظوں میں صاف نظر آرہی ہے۔ میری کمائی حلال کی ہے ورنہ آپ کو اچھے اسکول بھیجنے کا ذمہ میں اٹھاتی۔ جہاں تک بات رہی ’’دو ٹکے‘‘ کی ہم جیسی عورتیں اپنے آپ پر قیمت نہیں لگاتیں اور نہ ہی کسی اور انسان پر۔سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے خاتون صارف کو دئیے گئے جواب کو بے حد سراہا جارہا ہے جب کہ ان کے لیے اتنے انتہائی نازیبا زبان استعمال کرنے پر خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…