بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

فوبز میگزین نے یوٹیوب اسٹار کی سالانہ آمدنی سے متعلق فہرست جاری کردی سرفہرست  8 سالہ بچہ قرار، بچے کا تعلق کس ملک سے ہے اور سالانہ آمدن کتنے کرورڑ ڈالر ز ہے؟ جان کر یقیناً آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

datetime 20  دسمبر‬‮  2019 |

نیویارک(این این آئی) امریکا کے نامور جریدے فوبز میگزین نے یوٹیوب اسٹار کی سالانہ آمدنی سے متعلق فہرست جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ 8 سالہ بچہ ریان نے ویڈیوز بناکر ایک برس میں 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رقم کمائی۔فوربز میگزین کی جانب سے جاری ہونے والی یوٹیوب چینلز کی

فہرست میں بتایا گیا ہے کہ ریان کاجی چینل 8 سالہ امریکی بچے کی زیر ملکیت ہے جس نے گزشتہ برس بھی سب سے زیادہ کمانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔رواں برس ریان کی کمائی میں 40 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا کیونکہ سال 2018 میں اْن کی کمائی 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھی۔ ریان کے یوٹیوب چینل کا نام ’ریان کی دنیا‘ ہے جو 2015 میں بچے کے والدین نے اْس وقت بنایا جب وہ صرف تین برس کا تھا۔یوٹیوب کے اس چینل سے اوائل میں کھلونوں کو ڈبے سے نکالنے اور بچے کے کھیلنے کی ویڈیوز شیئر کی جاتی تھیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ اس چینل کا دائرہ کار وسیع ہوتا گیا۔رپورٹ کے مطابق چنیل کے سبسکرائبرز کی تعداد 2 کروڑ تیس لاکھ سے زائد ہے جن پر شیئر ہونے والی چند ویڈیوز کو ایک ارب سے زائد بار بھی دیکھا جاچکا ، مجموعی طور پر اب تک شیئر ہونے والی ویڈیوز کو 35 ارب سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ریان کے یوٹیوب چینل پر بچوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جن میں انہیں نظم و ضبط کے ساتھ نئی چیزیں سکھائی جاتی ہیں۔فوربز کی فہرست میں ڈیوڈ پرفیکٹ دوسرے نمبر پر رہا جس نے سال میں 2 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم حاصل کی، تیسرے نمبر پر روسی بچی انسٹیزیا کا چینل رہا جس نے 1 کروڑ 8 لاکھ ڈالز کمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…