کراچی (این این آئی) اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ آفرز ہر فنکار کو ملتی ہیں لیکن اسے قبول کرنے کے لئے معیار کوئی کوئی دیکھتا ہے۔ ایمان علی نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ مجھے اردو نہیں آتی، ادبی ذوق رکھتی ہوں، فیض احمد فیض
میرے پسندیدہ شاعر ہیں ۔ ادبی ذوق رکھنے کی بنا پر شوبز کی سرگرمیوں اور تقریبات سے اکثر دور رہتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ بھارتی فلم میں کام کرنے میں کوئی برائی نہیں لیکن میرا سرحد پار فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں حالانکہ وہاں سے آفرز ملتی رہتی ہیں-