کراچی( آن لائن )پاکستانی اداکارہ ایمن خان اہم سنگ میل عبور کرنے والی دوسری شوبز شخصیت بن گئیں کہ جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہوگئی۔اداکارہ ایمن خان انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، اسی وجہ سے ان کے فالوورز کی تعداد اب پچاس لاکھ سے زائد ہوگئی، ایمن نے پچاس لاکھ فالوورز مکمل ہونے پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔اس وقت پاکستان کی کوئی بھی اداکارہ ایسی نہیں ہیں جن کے
انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز ہوں، البتہ ماہرہ خان رواں برس اکتوبر میں وہ پہلی اداکارہ ضرور بنی تھیں جن کے فالورز کی تعداد آدھے کروڑ تک پہنچی تھی اور اب آدھا کروڑ یعنی 50لاکھ فالوور حاصل کرنے والی اداکارائوں کی فہرست میں ایمن خان بھی شامل ہوگئی ہیں ،جنہوں نے گزشتہ ہفتے ہی یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ایمن کے انسٹاگرام فالوورز میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران تین لاکھ کا اضافہ ہوا، اکتوبر 2019 تک ان کے فالوورز کی تعداد 47 لاکھ تھی۔