حکومت پوری طرح فاشسٹ ہے ،فلم ساز انور راگ کشپ بھارت میں شہریت کے  متنازع قانون کے خلاف مظاہروں کے بعد حکومت پر پھٹ پڑے، بڑا اعلان

17  دسمبر‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) فلم ساز انور راگ کشپ بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہروں کے بعد حکومت پر پھٹ پڑے اور کہاہے کہ حکومت پوری طرح فاشسٹ ہے ۔فلم ساز انوراگ کشپ جو کافی عرصے سے ٹوئٹر سے غائب تھے اب سامنے آئے ، انھوں نے ٹویٹ میں کہا کہ یہ

معاملہ بہت بڑھ گیا ہے اب مزید خاموش نہیں رہ سکتا۔ یہ حکومت پوری طرح فاشسٹ ہے۔ میں اس بات پر ناراض ہوں کہ جن لوگوں کی باتوں سے فرق پڑ سکتا ہے وہ خاموش ہیں۔اداکار راج کمار راؤ نے ٹویٹ کی کہ میں پولیس کی جانب سے طلبا پر تشدد کے استعمال کی مذمت کرتا ہوں۔ جمہوریت میں سب کو احتجاج کا حق حاصل ہے۔ میں عوامی املاک کو نقصان پہنچائے جانے کی بھی مذمت کرتا ہوں، تشدد سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔مہیش بھٹ نے جے کرشن مراٹھی کا قول ٹویٹ کیا کہ اگر آپ کو پیار نہیں تو جو جی میں آئے کرو، زمین کے سارے خداؤں کے پیچھے جاؤ، تمام سماجی کام کرو، غریبوں کا بھلا کرو، سیاست کرو، کتابیں لکھو، نظمیں، تم ایک مردہ انسان ہو، محبت کے بغیر آپ کے مسائل بڑھتے رہیں گے۔ہدایت کار انوبھو سنہا نے بھی استہزایہ انداز میں ٹویٹ کی ’فلم، آرٹ، کھیل، سیاست اور ادب کے نامور لوگوں ہم نے وہ بننے کا انتخاب کیا جو ہم سب ہیں، اس لیے کیونکہ ہم سرکاری ملازم نہیں بننا چاہتے تھے۔ لیکن اب سب سرکار کے ملازم ہیں۔ ہاہاہاہا۔اداکارہ تاپسی پنوں نے لکھا کہ یہ آغاز ہے یا اختتام ہے۔ جو بھی ہے، لیکن نئے اصول لکھے جارہے ہیں۔ جو ان میں پورا نہیں اترتا اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…