پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

اداکارہ نور نے پانچویں شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی، مداحوں کو بڑاسرپرائز دیدیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )اداکارہ نور نے پانچویں شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے پانچویں شادی کی تردید کر دی ہے، تفصیل کے مطابق اداکار ہ نور بخاری نے پانچویں شادی کی خبروں پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو سال ہو چکے شوبز کو خیر آباد کہ چکی ہوں تاہم ابھی بھی

.خبروں میں رہتی ہوں۔ نور نے کہا کہ نہیں معلوم کے میڈیا میرے پیچھے کیوں پڑا ہے، سکون سے جینے کیو ں نہیں دیا جا تا۔انہوں نے مزید کہا کہ کیا آپ کے پاس میری زندگی پر بات کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔واضح رہے اداکارہ نور بخاری دین پر توجہ دین ے کیلئے شوبز انڈسٹری کو چھوڑ چکی ہیں، تاہم ان کی پانچویں شادی کی خبریں میڈیا پر زیر گردش تھیں۔ یاد رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نور بخاری نے پانچویں شادی کی ہے ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا ان دنوں اداکارہ انگلینڈ میں مقیم اور مارچ میں پاکستان آئیں گی ۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نور بخاری نے چند ماہ قبل خفیہ شادی کی تھی اور اس کے بعد سے وہ انگلینڈ میں مقیم ہیں،اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ اداکارہ نور مارچ تک وہیں قیام کریں گی جس کے بعد ان کی پاکستان آمد متوقع ہے،نور کی اس سے قبل چار شادیاں ناکام ہو چکی ہیں ۔ نور کے لاہور میں موجود قریبی ذرائع نے اس خبر کی تردید کی باقاعدہ تصدیق تو نہیں کی تاہم ان کا کہنا ہے کہ نور بخاری اپنی زندگی کے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں اور دوستوں کو اس بارے میں آگاہ نہیں کرتیں۔  تاہم اب اداکارہ نور نے پانچویں شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کوئی شادی نہیں کی، میڈیا کے پاس میری زندگی کے علاوہ چلانے کو کچھ نہیں ہے ۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…