لاہور( این این آئی)فلمسٹار میرا نے بھی ایشیاء کی پر کشش خواتین کے حوالے سے جاری کردہ فہرست پر سوالات اٹھا دئیے ۔ میرا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس فہرست کو میرٹ کے مطابق بنایا جاتا ہے تو پاکستان کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بہت سے اداکارائیں اس میں شامل ہوتیں۔
میں مہوش حیات کی حامی ہوں جنہوں نے اس حوالے سے سب سے پہلے آواز بلند کی۔میرا نے کہاکہ کبھی کسی ادارے نے پرکش خواتین کی فہرست نہیں مانگی بلکہ یہ خود ساختہ فہرستیں صرف سفارش کی بنیاد پر مرتب کی جاتی ہیں او رپھر اعلان کر دیا جاتا ہے ۔