منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اکشے کمارنے جامعہ ملیہ اسلامیہ طلبہ پروحشیانہ تشدد کی ویڈیو کے معاملے پراپنا دوغلا پن دکھا دیا، سوشل میڈیا پرشدید تنقید

datetime 17  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہوراداکاراکشے کمارنے جامعہ ملیہ اسلامیہ طلبہ پروحشیانہ تشدد کی ویڈیو کے معاملے پراپنا دوغلا پن دکھا دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید شروع ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطاق اکشے کمارمسلمانوں کے خلاف اپنے متنازع بیان دینے یا مختلف سوشل میڈیا پوسٹ کے باعث اکثراپنے ہی مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتے ہیں اوراس باربھی انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پروحشیانہ تشدد کی ویڈیو کولائک کرکے خطرہ مول لیا تاہم اداکارنے کچھ ہی دیربعد ’اَن لائک‘ Unlike کردیا تھا۔اس حوالے سے اکشے نے ٹوئٹرپربیان دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پروحشیانہ تشدد کرنے کی ویڈیوکو میں نے ’لائک‘ غلطی سے کیا تھا، در اصل دوسری ٹوئٹس کو دیکھتے ہوئے مجھ سے لائک ہوگیا تھا تاہم تھوڑی ہی دیر بعد جب مجھے احساس ہوا توفوراً ہی اسے ’اَن لائک‘ کردیا تھا کیونکہ میں اس طرح کسی بھی تشدد کا حامی نہیں۔اداکارکے اس بیان کے بعد ٹوئٹر پر’بائیکاٹ کینیڈیئن کمار‘ ٹرینڈ کرنے لگا جب کہ صارفین نے انہیں کھری کھری سناتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ایک اورصارف نے کہا کہ بزدل اکشے کمار، جب لائک کیا ہے تو قبول بھی کرو۔ایک اور صارف نے اکشے کمار کو بزدل قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف فلموں میں ہیرو بنتے ہیں جب کہ جامعہ کا طالب علم ان سے زیادہ بہادرہوتا ہے۔دوسری جانب کتنے ہی صارفین نے بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی کوجھوٹا قراردیا اورکہا کہ یہ لائک انہوں نے غلطی سے نہیں بلکہ جان بوجھ کرکیا۔واضح رہے کہ بھارت بھرمیں مسلمانوں کے خلاف مذہبی امتیازی سلوک پر مبنی قانون کی منظوری کے خلاف احتجاج جاری ہے جب کہ  بھارتی پولیس متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر ٹوٹ پڑی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…