لاہور( آن لائن )شوبز شخصیات نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے اور ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ، پوری قوم نے اس سانحہ کو اپنی کمزوری بنانے کی بجائے اس سے تقویت لی اور پاک فوج نے
دہشتگردوں کیخلاف بھرپور جنگ لڑی جس میں بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں ۔سینئر اداکارجاوید شیخ، ثنا، حیدر سلطان، معمر رانا، جویریہ سعود، ریشم، احسن خان ،مدھو، احمد سفیان ، مہوش حیات اور سائر ہ نسیم نے اپنے بیانات میں کہا کہ پاکستانی قوم سانحہ اے پی ایس کو کبھی فراموش نہیں کرسکے گی ، درندوں نے جس طرح تعلیمی ادارے میں داخل ہو کر ننھے طلبہ اور اساتذہ کو نشانہ بنایا اس غم کو بھلایا نہیں جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے اس سانحہ کو اپنی کمزوری بننے دیا ہے او رنہ بننے دیں گے،قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے اور دہشتگرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا اور پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی سی کے بعد قوم نے جس جذبے کا اظہار کیا اس سے پوری دنیا کو علم ہو گیا کہ پاکستانی جراتمند قوم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے اے پی ایس پر فخر ہے اور ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ۔