پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے پاکستان میں کئی ریکارڈ بنانے میں کامیاب، دنیا کی سب سے مقبول سیریز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے پاکستان میں کئی ریکارڈ بنانے میںکامیاب ہوگیا ۔ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ ہرقسط کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بناتا جارہا ہے۔ ہرہفتے لوگ شدت سے ڈرامے کی اگلی قسط کا انتظار کرتے ہیں جبکہ ہر نئی قسط کے ساتھ یہ ڈراما دیگر ڈراموں کو

پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی آر پی (ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹ) کے نئے ریکارڈ بنارہا ہے اس کے علاوہ یوٹیوب پر بھی اس ڈرامے نے طوفان مچایا ہوا ہے۔گوگل کے مطابق ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے آئی ایم ڈی بی (انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس)  پردنیا بھر میں مقبول ترین ٹی وی سیریز ’’گیم آف تھرونز‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے لیکن کیا واقعی یہ سچ ہے۔آئی ایم ڈی بی ایک آن لائن ڈیٹا بیس یعنی اعدادوشمار اور درجہ بندی کی ویب سائٹ ہے جو دنیا بھرسے فلموں، ڈراموں، ویڈیوز اور گیمز وغیرہ کے اعدادوشمار اورریٹنگ جاری کرتی ہے۔ دنیا بھر میں آئی ایم ڈی بی کی ریٹنگ کو نہایت معتبر مانا جاتا ہے۔سرچ انجن گوگل کے مطابق ڈراماسیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی ریٹنگ آئی ایم ڈی بی پر 10 میں 9.9 اور’’گیم آف تھرونز کی 10 میں سے 9.4 ہے۔ تاہم گوگل کے برعکس آئی ایم ڈی بی کی ویب سائٹ پر ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی ریٹنگ 9.9 کے بجائے7.7 آرہی ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ڈی بی کی درجہ بندی کا نظام اس کے رجسٹرڈ صارفین کی جانب سے کاسٹ کیے جانے والے ہر انفرادی ووٹ کے تحت ہوتا ہے۔ ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی اب تک 17 اقساط نشر ہوچکی ہیں اورہر قسط کو ناظرین کی جانب سے زبردست ردعمل موصول ہوا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…