حمزہ علی عباسی کی شوبز میں نئے اندازمیں واپسی مستقبل میں کونسے کردار کریں گے ؟ تصدیق کر دی گئی

10  دسمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی) کچھ عرصہ قبل اداکاری کو خیرباد کہنے والے سابق اداکار حمزہ علی عباسی ایک نئے انداز میں شوبز میں واپسی کررہے ہیں جس کی تصدیق ہمایوں سعید نے کی ہے۔اداکار حمزہ علی عباسی نے گزشتہ ماہ ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اداکاری کو خیرباد کہہ کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔ حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنی زندگی اسلام کے مطابق  گزاریں گے

اور اسلام کا پیغام عام کریں گے۔ تاہم اب ہمایوں سعید نے حمزہ علی عباسی کی شوبز میں واپسی کی تصدیق کردی ہے۔ایک بین الاقوامی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں ہمایوں سعید نے اپنے دوست اور ساتھی اداکار حمزہ علی عباسی کے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ کچھ عرصے سے اسکالر بننے کا سوچ رہے تھے جس کے لیے انہوں نے تعلیم بھی حاصل کرنی شروع کردی تھی۔ہمایوں سعید نے کہا دراصل حمزہ علی عباسی نے کچھ مدت کے لیے شوبز کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن مستقبل میں وہ حب الوطنی اور روحانیت پر مشتمل کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ حمزہ علی عباسی ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ رہے ہیں۔ہمایوں سعید نے کہا میں حب الوطنی کے موضوع پر فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہاہوں جس کی ہدایت کاری حمزہ علی عباسی کریں گے۔ پراجیکٹ کے حوالے سے سوائے نام کے تقریباً ہر چیز مکمل ہے۔واضح ہے کہ ہمایوں سعید بہترین اداکار ہونے کے ساتھ کامیاب پروڈیوسر بھی ہیں۔ حال ہی میں ان کا پروڈیوس کردہ ڈراما ’میرے پاس تم ہو‘ کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہاہے اس کے علاوہ ہمایوں سعید ’میں ہوں شاہد آفریدی‘، ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی2‘ کے شریک پروڈیوسر بھی رہ چکے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…