جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

وہ معروف گلوکارہ جس نے رواں سال کمائی کا ریکارڈ قائم کردیا ، جانتے ہیں کتنے ارب روپے کمالیے

datetime 8  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی)امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ رواں سال 28 ارب 63 کروڑ روپے کما کر سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی گلوکارہ قرار پائی ہیں۔امریکی جریدے فوربز نے سال 2019 میں سب سے زیادہ کمانے والے گلوکاروں اور موسیقاروں کی فہرست جاری کی ہے

جس میں ٹیلر سوئفٹ کو رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکارہ قرار دیا گیا ہے۔فوربز کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے لیے رواں سال نہایت اچھا رہا جس میں انہوں مزید شہرت کے ساتھ ساتھ بے پناہ دولت بھی کمائی۔واضح رہے کہ گذشتہ 5 سالوں کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے یہ اعزاز دوسری مرتبہ حاصل کیا اس سے قبل 2016 میں بھی فوربز نے انہیں سال کی سب سے زیادہ دولت کمانے والی گلوکارہ قرار دیا تھا۔سب سے زیادہ کمائی کرنے والے گلوکاروں کی فہرست میں دوسرا نمبر امریکی گلوکار کانیے ویسٹ کا ہے جب کہ تیسرے نمبر پر اس فہرست میں برطانوی گلوکار ایڈ شیران موجود ہیں۔فوربز کی فہرست میں ویسٹ انڈین جزیرے بارباڈوس کی میوزک کوئین ریحانہ گیارہویں نمبر پر اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیڑی 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔معروف امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز اور لیڈی گاگا کا نام  بھی سب سے زیادہ دولت کمانے والی گلوکاراؤں میں شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…