نیلم منیر نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق اعلان کر دیا

8  دسمبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میری نظر کمزور ہے اور اگر کوئی دور سے گزر بھی جائے تو مجھے پتا نہیں چلتا کہ کون گزرا ہے؟۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ میری آنکھیں کمزور ہیں اور اس بات پر میں اپنی آنکھوں کو بہت کریڈٹ دیتی ہوں کیوں کہ کوئی دور سے گزر بھی جائے تو مجھے پتا نہیں چلتا کہ کون گیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اس بات پر بڑی خوش ہوں، لوگ کہتے ہیں کہ ایک نظر میں کسی کا دیکھنا اور محبت ہوجانا تو یہ میرے ساتھ ایسا نہیں ہوتا، میرے گھر والے بھی مجھ سے پوچھتے ہیں کہ اگر کوئی پسند ہے تو بتاؤ لیکن ایسی کوئی بات نہیں اور مجھے بہت سکون ہے۔نیلم منیر نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ کسی کو بھی میرے قریب یا میرے دل کے اندر آنے کیلئے بہت سی چیزوں سے گزرنا پڑے گا۔نیلم منیر نے انٹرویو میں کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انڈسٹری سے تعلق کے بعد زندگی میں بہت کچھ بدل گیا، میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ بہت ذمہ دار ہو گئی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے کیریئر بناتے ہوئے صرف کام پر توجہ دی ہے، کون میرے بارے میں کیا سوچتا ہے اور کیا رائے دیتا ہے اس پر میں نے کبھی نہیں سوچا۔ نیلم منیر نے بتایا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں، میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔شادی کے بعد شوبز سے تعلق رکھنے سے متعلق سوال کے جواب میں نیلم منیز نے کہا کہ میں منصوبہ بندی کر کے نہیں چلتی، اگر آگے جا کر انڈسٹری کو چھوڑنا پڑا تو چھوڑ دو ں گی۔ اداکارہ اپنی پسندیدہ فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کامیڈی فلمیں کرنا بہت پسند ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…