اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق پاکستانی مس ورلڈ زینب نوید امریکہ میں کارحادثے میں جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق نیویارک کی راک لینڈ کائونٹی کے گاؤں پمونا کے پولیس حکام نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ زینب نوید گاڑی چلا رہی تھی کہ اچانک غلط یوٹرن لینے کی کوشش کے
دوران ان کی گاڑی ٹکرا گئی اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں ۔یا د رہے پومونا میں رہائش پذیر زینب نوید نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 2012 میں ہونے والے مس پاکستان ورلڈ کے مقابلوں میں لاہور شہر کی نمائندگی کی تھی جہاں انہیں فاتح قرار دیا گیا۔انہوں نے فلپائن میں ہونے والی مس ارتھ 2012 کے مقابلے میں بھی حصہ لیا تھا۔