بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان کی دبنگ 3نے ریلیز سے قبل ہی ہندوئوں کو مشتعل کردیا،بھارت بھر میں ہنگامہ برپا

datetime 1  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی مشہور سیریز فلم دبنگ کی تیسری سیریز دبنگ 3 ریلیز ہونے سے پہلے ہی بھارت میں ہندو مذہبی تنازعے کا شکار ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر بنگلور میں مقیم ہندو جنجاگروتی سمیتی این جی او نے بھارتی سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ سلمان خان کی فلم دبنگ 3 کو جاری کردہ سرٹیفکیٹ منسوخ کیا جائے۔

این جی او کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی فلم دبنگ 3 کا گانا ہوڑ ہوڑ دبنگ دبنگ میں ہندو مذہب کا مذاق بنایا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ فلم کے گانے میں ہندو مذہب کے سادھوں کو ایک غلط انداز میں دِکھایا گیا ہے، سادھوں کے ہاتھوں میں گٹار ہیں اور وہ ناچ رہے ہیں جس سے ان کی توہین ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گانے میں سادھوں کے علاوہ ہندو مذہب کے بھگوان شری کرشنا، شری رام اور بھگوان شنکر کو بھی دِکھایا گیا ہے۔ دوسری جانب سلمان خان اور دبنگ 3 کی ٹیم کی جانب سے اِس تنازعے کے حوالے سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے جبکہ اِس گانے کی کوریوگرافر شبینہ خان نے اپنا ردِ عمل دیا ہے۔ کوریوگرافر شبینہ خان نے کہا کہ گانے میں گٹار لے کر رقص کرنے والے سادھو اصلی نہیں ہیں بلکہ وہ سب اداکار ہیں اور انہوں نے صرف سادھو کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ سادھو کو اِس طرح سے فلم میں دِکھایا گیا ہے اِس سے قبل بھی بہت سی فلموں میں اداکاروں کو سادھو کے روپ میں دِکھایا گیا ہے ان پر تو کسی قسم کا کوئی مذہبی تنازع نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ اِس سے قبل سلمان خان نے اپنی فلم دبنگ 3 سے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا ہٹوادیا تھا اور پھر اس گانے کو دوبارہ بھارتی گلوکار جاوید علی کی آواز میں ریکارڈ کروا کے فلم میں شامل کیا تھا، یہ فلم 13 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…