جن لوگوں نے کیرئیر میں آگے بڑھنے میں مدد دی انہیں فراموش نہیں کر سکتی : ثنا جاوید

1  دسمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی)نامور اداکارہ ثنا جاوید نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے کیرئیر میں آگے بڑھنے میں مدد دی انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتی ، اکیلا انسان کچھ بھی نہیں ہوتا اور اسے زندگی کے کسی موڑ پر ضرور کسی اپنے کی مدد درکار ہوتی ہے ،جن کے دوست نہیں ہیں انہیں اپنے رویے اور شخصیت کا ضرور جائزہ لینا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں ثنا جاوید نے کہا کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ میں نے اپنے بل بوتے پر کامیابیاں حاصل کی ہیں تو وہ انسان سراسر غلطی پر ہے، بچپن میں سکول ، کالج او ریونیورسٹی

لائف میں آپ کے والدین بہن بھائیوں کی مدد ملتی ہے تو آپ کامیاب ہوتے ہیں اسی طرح کسی ملازمت ، کاروبار ، کسی اور شعبے میں کیرئیر بنانے کے لئے بھی آپ کے ماں باپ ،بہن بھائیوں ، بعض قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی دعائیں ، ان کی مدد اوررہنمائی آ پ کے لئے معاون ثابت ہوتی ہے تو آپ آگے بڑھتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ جن لوگوں نے کیرئیر میں آگے بڑھنے میں مدد دی میں انہیں زندگی بھر فراموش نہیں کر سکتی بلکہ میں ہر جگہ ان کا ذکر کرتی ہوں اور ان کی شکر گزار رہتی ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…