لاہور( این این آئی) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے نامورکامیڈین سخاوت ناز کو بہترین ڈانسرقراردیدیا۔ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ سخاوت ناز میں اداکاری کے جوہر ہونے کے ساتھ ان میں ایک بہترین ڈانسر بھی چھپا ہوا ہے ۔میں ایک شو میں ان کے رقص کر چکی ہوں اوراحساس ہوا کہ سخاوت ناز نہ صرف با صلاحیت
اداکار ہیں بلکہ ایک بہترین ڈانسر بھی ہیںاور میں ان سے بڑی متاثر ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کم لوگوں کے علم میں ہے کہ سخاوت ناز نے ڈانس کی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں بلکہ انہوں نے اداکاروں کودیکھ کرہی ڈانس سیکھا ہے اورمجھے اس طرح کے تخلیقی لوگ بڑے پسند ہیں جو دوسروں چیز کو اچھے انداز میں اپنا لیتے ہیں۔