اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ایسی فلم کے انتظار میں تھی کہ پرستار ’’ مجاجن ‘‘ کو بھول کر اس کے سحر میں مبتلا ہو جائیں : مدیحہ شاہ

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہاہے کہ ’’مجاجن‘‘ کے بعد مجھے متعدد فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی لیکن ایسا کوئی کردار نہیں ملا جسے کرنے کے بعد میں میرے پرستار ’’ مجاجن ‘‘ کو بھول کر اس کے سحر میں مبتلا ہو جاتے ، 13سال کے طویل وقفے کے بعد ایسی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی ہے جس کی کہانی میرے دل کو چھو گئی اور میں نے کردار نبھانے کی حامی بھر لی ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی

گفتگو کرتے ہوئے مدیحہ شاہ نے کہا کہ مجھے 13سالوں میں بے شمار فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن ’’مجاجن ‘‘میں جو کام کر چکی تھی وہ میرے پرستاروں کے ذہنوں پرنقش تھا اور مجھے ایسا کردار نہیں ملاجو ’’مجاجن ‘‘کی جگہ لے سکے اس لئے میں نے طویل انتظار کیا۔انہوں نے کہاکہ پرویز کلیم نے مجھے اپنی نئی فلم کیلئے قائل کیا اور جب میں نے اس کی کہانی سنی تو مجھے اس میں اپنے لئے منتخب کئے گئے کردار میں واضح مارجن نظر آیا ۔میں یہی سوچ رہی تھی کہ ایسا کوئی مشکل کردار آئے جو کوئی اورنہ کر سکے اور میں اپنی فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائوں ۔انہوں نے کہا کہ میرے پرستاروں نے اتنے طویل وقفے کے بعد جب دوبارہ فلم میں کام کرنے کی خبر سنی تومجھے والہانہ انداز میں خوش آمدید کہا گیا او رمیرے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا جس پر میں ان کی شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ایسی فلم ہونی چاہیے جس میں انٹرٹینمنٹ کے سارے مصالحے موجود ہوں کیونکہ اس کے بغیر فلم بینوں کو سینما گھر آنے کے لئے راغب نہیں کیا جا سکتا ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…