کھڈیاں خاص (این این آئی)فلمسٹار ثناء فخر نے اپنا پہلا ویڈیو سونگ’’سوہنیئے‘‘ مکمل کرلیا۔این این آئی کے مطابق یہ گانا یوکے میں مقیم پاکستانی گلوکار عرفان احمد نے گایا ہے اس کی ویڈیو بھی یوکے میں مکمل کی گئی ہے۔ایک ملاقات کے دوران ثناء فخر نے بتایاکہ ’’سوہنئیے‘‘ کو
عرفان احمد نے بہت اچھی طرح گایا ہے مجھے یہ گانا پسند آیا تھا اسلئےمیں نے پہلی مرتبہ ویڈیو سونگ میں کام کرنے کی ہامی بھری۔ایک سوال کے جواب میں ثناء فخر نے بتایاکہ یہ ویڈیو جلد ریلیز ہوجائیگا اور انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار مجھے پہلی مرتبہ ویڈیو سونگ میں بھی پسند کرینگے۔