کھڈیاں خاص (این این آئی)معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سالگرہ دوستوں اور ساتھی فنکاروں کے ساتھ منائی ۔این این آئی کے مطابق اس موقع پر اداکارہ نے سالگرہ کا کیک کاٹااپنی بہنوں کے ساتھ کاٹا تقریب میں معروف فیشن فوٹو گرافر عظیم ثانی، فیصل، ماڈل سامیہ بٹ، جیا ملک، ماہا، سبیلہ خان، سجل، بیوٹوشین ردا، کرکٹر توفیق عمر، معروف ایونٹ ارگنائزر عاطف انصاری، حسین، کامی، فرید ملک، سمیت شوبز سے وابستہ افراد نے شرکت کی اس موقع پر ماڈل و اداکارہ مومنہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ کی خوشیوں میں فیملی اور دوستوں اور شوبز
سے وابستہ شخصیات کو مدعو کرنے کا مقصد مل بیٹھنے کا موقع تلاش کرنا ہوتا ہے تاکہ شوبز سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنی خوشیوں کو بھی مناسکے انہوں نے کہا کہ سالگرہ میں تمام دوستوں نے شرکت کر کے میری خوشیوں کو مزید دوبالا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ فلم ’’دال چاول ‘‘کے بعد مزید فلموں میں کام کی آفرز مل رہی ہے جبکہ ایک فلم کی شوٹنگ سٹارٹ ہونے والی ہے جبکہ میرا ڈرامہ سیریل بھی ٹی وی سکرین کی زینت بن چکا ہے جبکہ ماڈلنگ پروجیکٹس میں بھی حصہ لے رہی ہوں آجکل ویٹر اور ویڈنگ کے حوالے سے ملبوسات کے فوٹو شوٹ جاری ہیں۔