جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مسلمانوں کے حراستی مراکز پر تنقید کرنیوالے ٹک ٹاک لڑکی کی ویڈیو وائرل

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)امریکہ میں ایک نوجوان لڑکی کی جانب سے چین میں مسلمانوں کوحراستی مراکزمیں رکھے جانے پر بنائی گئی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر جاری کی گئی جو کہ ایک چینی سوشل میڈیا کمپنی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیروزہ عزیز نامی لڑکی ویڈیو کے آغاز میں خوبصورتی کے حوالے سے مشورے دیتی ہیں لیکن اچانک وہ اپنے دیکھنے

والوں کو ایک نئے ہالوکاسٹ کے حوالے سے آگاہی دینے لگ جاتی ہیں۔ان کا دعویٰ ہے کہ ٹک ٹاک نے اس ویڈیو کی وجہ سے انھیں مزید مواد پوسٹ کرنے سے روک دیا ہے۔ تاہم ٹک ٹاک نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ٹک ٹاک کے ترجمان نے بتایا کہ ٹک ٹاک سیاسی پیچیدگیوں کے باعث مواد نہیں ہٹاتا۔تاہم اسی ایپ کے چینی ورژن ڈوین پر فیروزہ کی یہ پوسٹ نمودار نہیں ہو سکتی کیونکہ اسے سیاسی طور پر سینسر کیا جاتا ہے۔ٹک ٹاک کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی نے 15 نومبر کو فیروزہ کا ایک پرانا اکاؤنٹ مستقل طور پر اس لیے بند کیا تھا کیونکہ انھوں نے ایک ایسی ویڈیو لگائی تھی جس نے دہشت گردی سے متعلق مواد کے حوالے سے ٹک ٹاک کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی۔تاہم 25 نومبر کو انھوں نے فیروزہ کا سمارٹ فون بھی بلاک کر دیا لیکن یہ اقدام چین کے حوالے سے ان کی پوسٹس کی وجہ سے نہیں کیا گیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ ان کے نئے اکاؤنٹ اور اس پر پلکوں والی ویڈیو سمیت دیگر ویڈیوز بالکل بھی متاثر نہیں ہوئیں اور انھیں لوگ اب بھی دیکھ رہے ہیں۔دوسری جانب چینی حکومت نے کہا کہ ان کیمپس میں دراصل رضا کارانہ طور پر تعلیم اور ٹریننگ دی جاتی ہے حالانکہ ثبوت اس کے مخالف ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…