لاہور (آن لائن)اداکار و ہدایت کار نسیم وکی نے اپنی نئی فلم’’سوری بابا‘‘ کا پہلا گانا راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کرلیا،اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز فاروق سٹوڈیومیں کی گئی جس کے ریکارڈسٹ فاروق رائو تھے۔اس موقع پر اداکار شاہد خان ،قیصر پیااور جونی ملک بھی موجود تھے جنہوں نے گانا ریکارڈہونے پر ہدایت کار نسیم وکی کو مبارکباد دی۔ایک ملاقات کے دوران نسیم وکی نے بتایاکہ انہوں نے فلم کے میوزک پر کام شروع
کردیا ہے جس کا پہلا گانا میوزک کا بہت بڑا نام راحت فتح علیخان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیاہے ایک سوال کے جواب میں نسیم وکی نے کہاکہ ہم انشاء اللہ معیار پر کمپرومائز نہیں کریں گے بہت جلد اس کا میوزک مکمل کرلیا جائیگا اور نئے سال کے آغاز پر ہی اس کی شوٹنگز شروع کردی جائینگی۔نسیم وکی نے کہاکہ فلم بینوں کو ’’سوری بابا‘‘ عام ڈگر سے ہٹ کر ملے گی اور وہ اسے مدتوں یاد رکھیں گے۔