گلوکار سجاد علی نے اپنا نیا آنے والاگانا پردیسیوں کے نام کر دیا

27  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان کے نامور گلوکار سجاد علی نے نیا گانا پردیسیوں کے نام کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور گلوکار سجاد علی کے گانوں میں ایک اور اضافہ ہوا ہے، اسے انہوں نے پردیسیوں کے نام کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوکار سجاد علی نے ایک ویڈیو اپ لوڈکی جس میں انہوں نے گانے کے بارے میں اپنے مداحوں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ جلد ایک گانا

ریلیز کر رہے ہیں جس میں تمام پردیسیوں کے لیے پیغام ہے۔انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ہمیشہ سے مداحوں کی جانب سے میری گائیکی کو پسند کیا گیا ہے اور اْمید کرتا ہوں کہ اس گانے کو بھی پسند کیا جائے گا۔سجاد علی نے ویڈیو میں راوی گانے کے بول بھی گنگنائے ہیں اور اس گانے کے بارے میں کہا کہ گانا تمام پردیسیوں کے لیے ہے۔ سجاد علی کے اعلان کے بعد سے اْن کے مداحوں کو نئے گانے کا بے صبری سے انتظار ہے جس کا اظہار وہ گلوکار کے ٹویٹ پر رد عمل دے کر کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ ایک سال قبل غزل گو سجاد علی کی گاڑی میں گانا گنگناتے ہوئے نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ ویڈیو میں سجاد علی مہدی حسن کا مقبول گانا شعلہ تھا جل بجھا ہو، ہوائیں مجھے نہ دو کو اپنی حسین آواز میں گنگنا رہے ہیں۔ڈرائیو کرتے سجاد علی کی آواز میں اس گانے کو سن کر کئی افراد ماضی کی یادیں تازہ کرنے لگے۔ غزل کے بول معروف شاعر احمد فراز نے لکھے ہیں۔سجاد علی کی جانب سے پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہی لاکھوں افراد نے دیکھا اور لائیک کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…