منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ہمایوں سعید مجھے ذلیل وخوار کرکے میری تعریف کررہے ہیں ؟ عدنان صدیقی کا شکوہ

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکار عدنان صدیقی نے ہمایوں سعید سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مجھے ذلیل و خوار کرنے کے بعد میری تعریف کررہے ہو۔پاکستان میں اس وقت ڈراما سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘مقبولیت میں تمام ڈراموں کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر جہاں اس ڈرامے کیڈائیلاگز(مکالموں)کی دھوم مچی ہوئی ہے وہیں ڈرامے کے مرکزی اداکاروں ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی اورعائزہ خان کی اداکاری نے

بھی لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ڈرامے کی کہانی سے جہاں لوگ جذباتی طور پر جڑ گئے ہیں وہیں ڈرامے میں کام کرنے والے اداکار بھی ہر ہفتے نئی قسط نشر ہونے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ڈراماسیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘کی 13 ویں قسط میں ہمایوں سعید کا عدنان صدیقی کو تھپڑ مارنے والا سین بہت زیادہ وائرل ہوا اور لوگوں نے عدنان صدیقی اورہمایوں سعید کو بہترین اداکاری کرنے پر ایک بار پھر خوب داد دی۔ہمایوں سعید نے لوگوں کی محبتوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس سین کا کریڈٹ عدنان صدیقی کو دیتے ہوئے کہا کہ عدنان صدیقی کی بہترین اداکاری کی وجہ سے یہ سین اتنا کامیاب ہوا۔ہمایوں سعید کی ٹوئٹ کے جواب میں عدنان صدیقی نے دلچسپ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’صاحب تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا پیار سے لگتا ہے، اس ایک تھپڑ نے شہوار کو دنیا بھر میں دو ٹکے کا کردیا‘‘۔ بعد ازاں عدنان صدیقی مزاحیہ انداز میں ہمایوں سے شکوہ کرتے نظر آئے کہ ’’دنیا کے سامنے ذلیل وخوار کرکے مجھے آپ میری اداکاری کی تعریف کررہے ہیں؟‘‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…