لاہور( این این آئی) نامور اداکار فیصل قریشی عنقریب نجی ٹی وی سے نیا پروگرام شروع کریں گے ۔ مذکورہ نجی شو میں فیصل قریشی بطور میزبان فرائض سر انجام دیں گے ۔ فیصل قریشی کے پروگرام میں شوبز سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ نامور شخصیات کو مدعو کر کے ان کے پروفیشن اور ان کے معمولات زندگی کے بارے میں سوالات پوچھیں جائیں گے۔