لاہور(این این آئی)نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے بحران کی وجہ سے گلوکار بھی شدید متاثر ہوئے ، ہر سال فلم انڈسٹری کی ترقی کا واویلا کیاجاتا ہے لیکن کوئی بھی فلم انڈسٹری کی سر پرستی کرنے کیلئے تیار نہیں اس لئے نامور گلوکار اورموسیقاربھی بیروزگار ہو چکے ہیں ۔ایک انٹر ویو میں شبنم مجید نے کہاکہ یہاں کسی دور میںبھی حکومت نے فلم انڈسٹری کی سرپرستی نہیں کی گئی بلکہ پرائیویٹ
سرمایہ کاروں نے انڈسٹری کو سہارا دیا ۔ جب حکومت انڈسٹری پر توجہ دے گی توبہت بڑی تعداد میں سرمایہ کار اس جانب راغب ہوں گے کیونکہ انہیں اپنے سرمائے کے ڈوبنے کا خدشہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شوبزسے جڑے ہوئے دیگر لوگوں کی طرح میںبھی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے دعا گو رہتی ہوں۔