لاہور(این این آئی)اداکار چاندبرال نے کہا ہے کہ میری اداکاری میں میرے ماموں ببوبرال کی جھلک نظر آتی ہے کیونکہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ میں ان کی اداکاری سے بے حد متاثر تھا اور اسی وجہ سے ان کی اداکاری کا انداز خودبخود میرے اندر بھی آتا گیا ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چاند برال نے کہا کہ ببو برال بہت بڑے اداکار
تھے لیکن ان صلاحیتوں سے صحیح طرح سے فائدہ نہیں اٹھایاگیا ۔ وہ صرف ایک کامیڈین ہی نہیں بلکہ بہترین رائٹر ،گلوکار اورہدایتکار بھی تھے جس کا واضح ثبوت ان کا ڈرامہ ’’شرطیہ مٹھے ‘‘تھا جس نے ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ببو برال نے ڈرامہ کرنے سے قبل اپنے اساتذہ سے باضابطہ اجازت لی تھی جبکہ آج یہ روایت دم توڑ چکی ہے ۔