لاہور( این این آئی) گلوکارہ فرحانہ ارشد نے پنجابی ماہیے پر مشتمل میوزک البم کا پچاس فیصد کام مکمل کر لیا ۔ بتایاگیا ہے کہ گلوکارہ فرحانہ ارشد گزشتہ تین ماہ سے اپنی نئی البم کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں پنجابی ماہیے پیش کئے جائیں گے ۔ البم کے چھ گانے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی چھ جلد مکمل کر کے البم کو ریلیز کر دیا جائے گا۔