لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ صاحبہ نے والدہ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے میرے اندر بھی شوبز کی دنیا میں آنے کا شوق بیدار ہوا اور دسویں جماعت میں ہی شوبز میں آنے کا اعلان کر دیا تھا ۔ایک انٹر ویو میں صاحبہ نے کہا کہ آغاز میں والدہ نے مجھے بڑا سمجھایا کہ پہلے اپنی تعلیم مکمل کروں اور اس کے بعد شوبز کی دنیا میں آئوں
لیکن انہیں میری ضد کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے ۔ صاحبہ نے بتایا کہ مجھے جاوید فاضل مرحوم کی فلم میں کاسٹ کیا گیا اور آدھا گانا ہی پکچرائز ہواتو مجھے کہا گیا کہ آپ ابھی بہت چھوٹی ہیں اور فلم سے کٹ کر دیا گیا ۔ میری پہلی تین فلمیں ناکامی سے دوچار ہوئیں لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور اس کے بعد اداکار(ریمبو )افضل خان کے ساتھ فلم کی جس سے ہم دونوں کو شہرت ملی ۔