بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

دوستی وہی ہوتی ہے جو کسی غرض کی ملاوٹ سے پاک ہو : ریشم

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ دوستوں سے ملنا اور انہیں دعوت پر مدعو کرنا اچھا لگتا ہے ، دوستی وہی ہوتی ہے جو کسی غرض کی ملاوٹ سے پاک ہو ،دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ نئے سال میں پاکستان اور فلم انڈسٹری کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی دے ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ کسی فلم میں نظر نہیں آرہی تو شوبز سر گرمیاں ختم ہو گئی ہیں بلکہ مختلف طرح کے پراجیکٹس چل رہے ہیں ۔ جب بھی مجھے ایسا کردار ملا جس میں مجھے اپنے لئے مارجن نظر آیا تو ضرور کام کروں گی ۔ ریشم نے کہا کہ

مجھے دوستوں سے ملنا او رانہیں دعوت پر مدعو کرنا اچھا لگتا ہے اور خود بھی دوستوں کی دعوت پر جاتی ہوں، میرے دوستوں میںاکثریت ایسے لوگوں کی ہے جن کی دوستی کسی غرض کی ملاوٹ سے پاک ہے اور میں اس لحاظ سے خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں او رمجھے اپنے حلقہ احباب میں شامل لوگوں پر فخر ہے ۔ریشم نے کہاکہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جس رفتار کی ضرورت ہے ابھی وہ رفتار تو نہیں لیکن میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ 2020ء میں پاکستان اورفلم انڈسٹری کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی دے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…