لاہور(این این آئی )نامور اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے شوبز میں چڑھتے سورج کی پوچا کی جاتی ہے، جن لوگوں نے اپنی ساری زندگی انڈسٹری کو دی ہو انہیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے بلکہ ڈھلتی عمر میں وہ ہماری زیادہ توجہ کے مستحق ہیں ۔ایک انٹر ویو میں ببرک شاہ نے کہا کہ حسد ،مفاد پرستی اور دھوکہ دہی ہر شعبے میں موجود ہے لیکن اگر اس کی فہرست مرتب کی جائے تو شوبز کی دنیا پہلے نمبر پر ہو گی ، مجھے ایسے لوگوں سے سخت چڑھ ہے جو صرف مفادا کیلئے آپ سے
تعلق بناتے ہیں اور اور مفاد نکل جانے کے بعد آپ سے رابطہ تک بھی نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تو میری پہلی فلم وینا ملک کے ساتھ تھی اور اسی وقت میرے خلاف لابی نے کام کرنا شروع کردیا تھا۔ ببرک شاہ نے کہا کہ ٹیلنٹ کا راستہ کوئی بھی روک سکتا جس میں صلاحیت ہو وہ خود کو منوا کر رہتا ہے ۔ میں نے بیشتر فلموں میں اداکاری کی ہے اور خود بھی فلم پروڈیوس کی ہے جس کا مقصد یہی تھاکہ فلم انڈسٹری کو کسی نہ کسی طرح دوبارہ آباد کیا جا سکے ۔