نیو یارک (این این آئی)برطانوی اداکارہ، ماڈل اور بھارتی فلموں میں کام کرنے والی ایمی جیکسن نے اپنے نومولود بیٹے کو روشنی قراردیدیا۔ایمی جیکسن جو حال ہی میں ماں بنی ہیں نے اپنے پرستاروں کو ماں کے فرائض کے حوالے سے اپنے بعض اہم تجربات سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت سی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے ننھے سے بچے کے ساتھ نظر آرہی ہیں اس کے ساتھ انھوں نے جملہ لکھا ’میری زندگی کی روشنی‘۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کے ہاں بچے کی ولادت کے بعد اب آئندہ سال کے اوائل میں یہ دونوں شادی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، گو کہ شادی کی تاریخ کے حوالے سے
دونوں نے ابھی کسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔تاہم اس میں دنیا بھر میں موجود ان کے خاندان اور قریبی دوست شامل ہونگے۔2.0نامی بھارت کی تامل فلم کی اداکارہ کو جارج نے یکم جنوری 2019کو زیمبیا میں پروپوز کیا تھا، اس حوالے سے ایمی نے کہا کہ جارج نے ان سے زیمبیا میں بجرے پر اکٹھے زندگی گزارنے کا عہد وپیمان کیاتھا۔ایمی نے کہا کہ وہ بہت خوبصورت منظر تھا۔ 2.0 فلم میں انھوں نے بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت اور ہندی سینما کے ٹاپ اسٹار اکشے کمار کے ساتھ کام کیا تھا، فلم اور خاندانی زندگی کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ اس میں ایک توازن برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔