ہراسانی معاملہ، انوملک ایک بار پھر انڈین آئیڈل سے باہرہوگئے

23  ‬‮نومبر‬‮  2019

ممبئی (این این آئی) نامور بھارتی موسیقار انو ملک ایک بار پھر ہراسانی معاملے میں رئیلیٹی شو انڈین آئیڈل سے باہر ہوگئے۔گزشتہ برس ’می ٹو‘ مہم کے تحت جہاں بالی ووڈ کے بڑے بڑے نام سامنے آئے تھے وہیں موسیقار اور رئیلیٹی شو انڈین آئیڈل کے جج انوملک بھی ’’می ٹو‘‘ مہم کی زد میں آئے تھے اور ان پر ایک نہیں بلکہ کئی خواتین نے ہراسانی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد انہیں گزشتہ برس انڈین آئیڈل سے باہر کردیا گیا تھا۔تاہم شو کی ریٹنگ اور ’’می ٹو‘‘ مہم کمزور پڑنے کے باعث انو ملک کو ایک بار پھر شو میں بطور جج ذمہ داریاں سونپی گئیں اور وہ انڈین آئیڈل کے حالیہ سیزن میں ایک بار پھر بطور جج فرائض

انجام دے رہے تھے لیکن انوملک پر ہراسانی کا الزام لگانے والی گلوکارہ سونا موہاپاترا نے انہیں شو سے نکالنے اور سونی ٹی وی انتظامیہ کے خلاف مہم کا اعلان کیا اور سوشل میڈیا پر ایک بیان شائع کیا۔اس بیان میں انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سونی ٹی وی کس طرح ایسے شخص کو ایک بار پھر جج کی کرسی پر بٹھا سکتا ہے جس پر ہراسانی کے سنگین الزامات ہوں۔ اس کے علاوہ نیشنل کمیشن آف ویمن نے بھی سونی ٹی وی کو نوٹس جاری کیا۔گزشتہ روز سونی ٹی وی انتظامیہ نے انوملک کو شو سے نکالے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انوملک انڈین آئیڈل میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہورہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…