لاہور( این این آئی)اداکارہ نیلم منیر اور احسن خان فلم’’ چھپن چھپائی ‘‘ کے بعد فلم ’’ٹائیگر پاکستانی ‘‘میں دوبارہ مرکزی کردا ر نبھائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق چھ ماہ قبل فلم کا اسکرپٹ مکمل کر لیا گیا تھا ۔فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ثناء کو بھی شامل کیا گیا تھا تاہم زیادہ معاوضے کی وجہ سے معاہدہ طے نہ پانے کی وجہ سے ان کی جگہ نیلم منیر کو کاسٹ کر لیا گیا جو اداکار احسن خان کے مد مقابل کردار ادا کریں گی ۔ فلم کی شوٹنگ امسال دسمبر کے آخر میں شروع ہو جائے گی۔